بھٹکل: 22؍اکتوبر (ایس او نیوز) شہر کے آزاد نگر فورتھ کراس پر ایک گھر میں اچانک آگ بھڑکنے سے کافی نقصان ہونے کا واقعہ پیر کی صبح 10بجے کے قریب پیش آیا ہے۔
عبدالوجد دامودی کی ملکیت والے گھر میں آگ لگنے سے نقصان ہواہے۔ شبہ جتایا گیا ہے کہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگی ہوگی ۔ آگ بھڑکنے کی وجہ سے گھر کے سازوسامان گرائینڈر، گیزر سمیت کئی الکٹریکل اشیاء ،اسٹور میں موجود سامان جل کر خاک ہوگئے ہیں۔ پاس پڑوس کے لوگوں کی مدد و تعاون سے آگ بجھائی گئی ۔ فائر برگیڈ عملہ جائے وقوع پہنچ کر آگ پھیل نہ سکے اسکے لئے ضروری کارروائی انجام دی۔